گوگل کا تعارف: گوگل آج سے چند سال پہلے شروع کیا گیاتھا اور آج آن لائن بزنس میں MSN ، Yahoo اور EBay جیسی کمپنیوں کے مدمقابل کھڑا ہے۔ گوگل اپنی شروعات ہی سے نیٹ پر موجود چیزوں میں جدّت لایا ہے اور سرچنگ کی دنیا میں انقلاب برپا کردیا ہے۔ گوگل نے آج سے کچھ سال پہلے ہی ایک نئی سروس " آن لائن ایڈورٹائزمنٹ" کے نام سے شروع کی، اس سروس کی مدد سے گوگل مختلف ویب سائٹس پر ایڈورٹائزمنٹ کرواتا ہے اور جن لوگوں کی ایڈورٹائزمنٹ کرتاہے اُن سے پیسے لیتا ہے اور جن ویب سائٹس پر ایڈورٹائزمنٹ کرتا ہے ان کو فی کلک کے حساب سے پیسے دیتاہے۔ ایڈسینس کا تعارف: مثال کے طور پر : میں اپنی ایک ویب سائٹ کی ایڈورٹائزمنٹ کروانا چاہتاہوں تاکہ میرے کاروبار میں اضافہ ہو تومیں گوگل کے ایڈورڈز ڈیپارٹ سے رابطہ کرتا ہوں اور ان کو پیسے دیتا ہوں کہ میری Website کی ایڈورٹائزمنٹ مختلف ویب سائٹس پر کروادی جائے اور ان کا ایک اور ڈیپارٹمنٹ گوگل ایڈسینس ،گوگل ایڈورڈ کے ایسے عبارتی اشتہارات مہیا کرتاہے جوکہ میری ویب سائٹ کی ایڈورٹائزمنٹ مختلف ویب سائٹس پر کروائے گا۔ جن لوگوں کی ویب سائٹس پر گوگل ایڈسینس ایڈورٹائزمنٹ کروائے گا ان کو گوگل پیسے دے گا۔ گوگل صرف میری ویب سائٹ کی ایڈورٹائزمنٹ نہیں کرے گا بلکہ وہ اور بھی بہت سی ویب سائٹس ہیں جن کی ایڈورٹائزمنٹ کرے گایعنی گوگل ایڈسینس اور گوگل ایڈورڈ ایک ہی چیز کے دو مختلف نام ہیں۔ گوگل ایڈورڈز میں ایڈورٹائزمنٹ کروانے والی کمپنیاں اپنے اشتہارات دیتی ہیں اور گوگل ایڈسینس میں لوگ ایڈورٹائز حاصل کرکے اپنی ویب سائٹ یا بلاگ میں لگاتے ہیں اور پیسے کماتے ہیں۔ گوگل اپنے یوزرز کو Pay Per Click - PPC یعنی فی کلک کے حساب سے پیسے دیتا ہے۔ گوگل بے وقوف نہیں ہے، انتہائی ہوشیار ہے: اس وقت یورپ کے لوگ اس سروس کے ذریعے کروڑوں روپے کمارہے ہیں اور بہت سے پاکستانی بھی قابلِ ذکر فائدہ اُٹھارہے ہیں، اگر آپ بھی گوگل ایڈسینس کے ذریعے کمانا چاہتےہیں تو بس آپ صبر کا دامن تھام کر خوب محنت کریں کیوں کہ اگر آپ نے ایڈسینس میں صبر سے کام لیا تو ہی آپکی آمدنی بڑھے گی، کیوں کہ ابتدائی طور پر عموماً آمدنی خاطر خواہ نہیں ہوتی آہستہ آہستہ آمدنی میں اضافہ ہوتا ہے۔اگر آپ نے دل برداشتہ ہوکر ایڈسینس کی Income میں اضافہ کرنے کی خاطر غلط راستے اختیار کئے تو یاد رکھئے آپ کا اکاؤنٹ بلاک بھی ہوسکتا ہے، بلکہ یقینا گوگل آپ کے ایڈسینس اکاؤنٹ کو بلاک کردے گا کیوں کہ گوگل بے وقوف نہیں ہے اور نہ ہی گوگل کمپنی کو مفت میں پیسے بانٹنے کا دورہ پڑاہے یقیناگوگل انتہائی ہوشیارہے۔ گوگل ایڈسینس کے ذریعے پیسے کمانے کے لیے آپ کے پاس مندرجہ ذیل چیزوں کا ہونا لازمی ہے۔ 1 ۔ جی میل اکاؤنٹ (گوگل پر بنایا گیا ای میل ایڈریس، اگر نہیں بنایا تو بنا لیجئے،اسکی کوئی فیس نہیں ہے) 2 ۔ گوگل ایڈسینس اکاؤنٹ (اسکی تفصیل آپ آگے پڑھیں گے) 3 ۔ ویب سائیٹ یا بلاگ (اچھے مواد کے ساتھ) اگر مندرجہ بالا چیزیں آپ کے پاس نہیں ہیں تو آپ Google Adsense سے فائدہ نہیں اُٹھاسکتے۔ گوگل ایڈورڈز اور گوگل ایڈسینس کے مختصر تعارف کے بعد.... آئیے! اب ہم آپ کو تفصیل سے بتاتے ہیں کہ آپ گوگل ایڈسینس کے ذریعے گھر بیٹھے اپنی آمدنی میں کیسے اضافہ کرسکتے ہیں؟ |
Making Money Through AdSense On The Internet (انٹرنیٹ پر ایڈسینس کے ذریعے پیسے کمانا)
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
1 comments:
Hello!
I'm the partner representative at www.instaforex.com
I'd like to take this opportunity and invite you to join us.
We offer an Extremely high commissions and the best service online.
I'll be more than happy to start working with you and introduce to you few of our offers.
If you are interested to get involved in high commission based program, please contact me .
Post a Comment